اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی ٹکٹوں کی فروخت جاری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق شائقین آن لائن بھی میچ کی ٹکٹس بُک کرا سکتے ہیں۔

ملتان اور کراچی کے ٹیسٹ میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر کو شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے لیے آئندہ ہفتے کے آغاز میں پاکستان ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.