اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

میاں طفیل کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے

سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے ہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق میاں حسن فاروق کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میاں حسن فاروق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

میاں حسن فاروق کے انتقال پر جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی امیر العظیم، لیاقت بلوچ اور قیصر شریف نے بھی تعزیت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.