اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

نوری آباد: ایم نائن موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی سے حیدر آباد آنے والا آئل ٹینکر گاڑی کو بچاتے ہوئے دیوار سے ٹکرا کر اُلٹ گیا، جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی 2 گاڑیاں ٹینکر سے ٹگرا گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.