اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

عمران خان کا زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ لانگ مارچ راولپنڈی کیوں جارہا ہے؟ حکمت عملی جلد سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کی جان خطرے میں ہے، اُن پر دوبارہ بھی حملہ ہوسکتا ہے، تمام خدشات کے باوجود وہ راولپنڈی پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ وہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونے کے قائل ہیں، سیاسی جماعتیں عوامی حمایت کھوچکی ہیں، اس لیے الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتا ہے میرے زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوسکتے، زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.