اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔

عطا تارڑ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تسنیم حیدر اور ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُسے فراڈیا قرار دیا۔

مسلم لیگ (ن) پاکستان اور لندن نے تسنیم حیدر کے اپنی پارٹی کا ترجمان ہونے کی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ’بظاہر یہ بندہ فراڈیا لگتا ہے، نہ کبھی نام سنا نہ کبھی دیکھا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ چینلز نے تسنیم حیدر کو سیدھا ن لیگ کا ترجمان بنا دیا، شرم کرو، جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ’تسنیم حیدر ن لیگ کے بجائے ذلفی بخاری کا ترجمان ہوسکتا ہے، اکثر پی ٹی آئی کے اجتماعات میں نظر آتا ہے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.