اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

شاہین شاہ آفریدی کو آپریشن کے بعد 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوگیا، ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔

فاسٹ بولر کا اسلام آباد میں اپینڈکس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے، شاہین شاہ آفریدی چار ہفتوں بعد گھٹنے کی انجری کا ری ہیب کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے آئندہ سال اپریل میں سلیکشن کے لیے دوبارہ دستیاب ہونے کے امکانات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.