اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ 

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں 3 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ 

قابض فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع راجوڑی میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کا وادی کے مختلف اضلاع میں آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.