اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ذوالفقار جونیئر

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 

 کراچی کے فریئر ہال میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے  ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ  خواجہ سراؤں سے حقوق انگریزوں کے دور میں چھینے گئے، میں خواجہ سرا کمیونٹی کے ساتھ ہوں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ معاشرے سے انسانیت ختم ہوتی جا رہی ہے، آج ہم معاشرے میں تقسیم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے حقوق کی بات کرنا ضروری ہے، ہم جدوجہد کی شکل میں آگے بڑھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.