پاکستان میں کورونا وبا کی چوتھی لہر جاری ہے، پاکستان میں گزشتہ ایک روز میں کورونا سے مزید 86 افراد انتقال کرگئے ، اس طرح انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 49 ہزار506 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 3ہزار 884افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2ہزار 669مریض اس موذی مرض سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 073 ہو گئی ہے ۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ ایک ہزار 790 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 056، پنجاب میں تین لاکھ 65 ہزار 824 تک جا پہنچی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91 ہزار 217، بلوچستان میں 31 ہزار 234، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 507 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 876 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.