بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان، بھارت کے ایم ایم فائٹرز کا ٹکراؤ آج ہوگا

پاکستان کے مکس مارشل آرٹ چیمپئن عبداللّٰہ چانڈیو اور بھارتی فائٹر محمد شعیب آج مدمقابل ہوں گے۔

عبداللّٰہ چانڈیو نے بھارت کے محمد شعیب سے ٹکرانے کےلیے 2 ماہ دبئی میں انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹ کوچ کے ہمراہ ٹریننگ کی۔

پاکستان مکس مارشل آرٹس کے چیمپئن عبداللّٰہ چانڈیو اپنی 16ویں فائٹ بھارتی فائٹر سے لڑیں گے، اس سے پہلے وہ 15 فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں جبکہ 10 فائٹس میں وہ حریف کو ناک آؤٹ کرچکے ہیں۔

عبداللّٰہ نے اپنی آخری فائٹ مارچ 2022ء کو افغانستان کے خلاف کھیلی تھی، جس میں انہوں نے افغانی فائٹر کو ناک آؤٹ کیا تھا۔

عبداللّٰہ مکس مارشل آرٹ کِک باکسنگ کے ماہر جانے جاتے ہیں، وہ ویلٹرویٹ کیٹیگری میں بھارت کے محمد شعیب سے مقابلہ کریں گے، محمد شعیب نے اپنی آخری فائٹ 5 ماہ قبل کھیلی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ہم وطن کو شکست دی تھی۔

 یاد رہے 2 حریف ملکوں کے درمیان مکس مارشل آرٹ کی آخری فائٹ گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی، جس میں پاکستان کے احمد مجتبی نے بھارت کے راجو کو 56 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.