بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودی عرب: باز 88 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک باز 1 لاکھ 50 ہزار ریال یعنی 88 لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے فروخت ہوا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض الملہم کلب میں بازوں کی نیلامی کا تیسرا سیزن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق باز کی نیلامی سے قبل اس کی مکمل تفصیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر اور حاصل کی جاسکتی ہے۔

نیلامی کے سیزن میں دنیا بھر سے باز فروخت کرنے والے اس میں شریک ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.