بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیم پاکستان ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ جائے گی، رمیز راجا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ  ٹیم پاکستان ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رمیز راجا نے کہا کہ ٹیم پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے، گرین شرٹس ورلڈ کپ جیت سکتی ہے اور جیتیں گے۔

پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ اوپنرز پر ہے کہ وہ زیادہ ٹائم وکٹ پر گزارتے ہیں یا کم، اچھی ٹیم بنانے کےلیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری فلاسفی ہے کہ کپتان کو مضبوط کرنا چاہیے، بابر اعظم کوشش کر رہے ہیں، کافی بہتری آرہی ہے۔

رمیز راجا نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہمیں ایک ہیرا ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو میں نے کر دیا ہے، وہ کوئی اور نہیں کرسکتا، مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پرواہ نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.