لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے پہلےٹی ٹوئنٹی میچ کےدوران اوس بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
شام کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد تک ہو سکتا ہے جبکہ رات ڈیڑھ 2 بجے کے بعد دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں شام کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب بتدریج بڑھتا جائے گا جو 80فیصد تک جا سکتا ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24اور کم سے کم 12ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.