اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملہ پر ملزم ملک سہیل کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مشکوک شخص کی جانب سے سرعام اسلحہ لہرانے کے معاملہ پر سماعت کی گئی جہاں ملزم ملک سہیل کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزم کے خلاف گزشتہ روز تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
عدالت نے ملزم سہیل ملک کو دوبارہ 27 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ملک سہیل کی جانب سے عمر عبدالوہاب ہاشمی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
Comments are closed.