جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مارکو جینسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ مارکو جینسن کو ڈوائن پریٹوریس کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں میں مارکو جینسن کا نام شامل نہیں تھا، ان کو بطور ریزرو کھلاڑی اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈوائن پریٹوریس انگوٹھے کے فریکچر کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.