کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور کالعدم جماعت الاحرار نے عسکری و حساس اداروں کے سربراہان اور حکومتی عہدے داروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ اور سیکیورٹی اور حساس اداروں کے افراد دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں پر بھی حملے کرنے کا منصوبہ ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جماعت الاحرار کے سرغنہ رفیع اللّٰہ کی زیرِ نگرانی 2 خودکش حملہ آوروں پر مشتمل گروپ پنجاب میں داخل ہوچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 مئی کے فسادات کو کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ سربکف مہمند نے بیان میں سراہا اور شرپسندوں کی پذیرائی بھی کی۔
Comments are closed.