hookup Birmingham the hookup game download hookup bbw com pregnant hookup cancer man and hookups 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکساس میں ڈاکٹر قدیر کی غائبانہ نماز جنازہ

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ٹیکساس میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، سابق وفاقی وزیر بابر غوری بھی شریک ہوئے۔

مریم اسلامک سینٹر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

قونصل جنرل ابرار ہاشمی اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری سمیت کمیونٹی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی تھی کہ قائدِ اعظم کے مزار کے احاطے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کی جاتی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر بابر غوری کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا، محسنِ قوم و پاکستان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔

محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.