gay hookup places in gloucester county nj cancer man and hookups 2010 free hookup apps best site to hookup with older woman hookup agency in singapore hookup Monmouth Junction NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا سے مزید 28 افراد کا انتقال

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1ہزار 4 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 28 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار254 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 31 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 134 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 959 ہو چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جعلی کورونا وائرس رپورٹ تیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 263مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار473 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 88 ہزار 562 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 99 لاکھ 11 ہزار 21 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 8 کروڑ 97 لاکھ 19 ہزار 686 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 27 لاکھ 23 ہزار 61 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 411 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 56 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 24 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 87 فیصد ہو گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 62 ہزار 859 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 497 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 197 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 785 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 794 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 645 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 153 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 932 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 350 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 739 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 76 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 350 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 350 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.