st louis hookups reddit best place for discreet hookups married hookup Mansfield Center 4 foot by 8 foot solar panel hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی قابض فوج کی دہشتگردی ، مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض بھارتی فوج کی دہشت گردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا ہے۔

کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے، سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ہے۔

بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

بھارتی پولیس نے گزشتہ روز بھی بڑا کریک ڈاون کرتے ہوئے900 سے زائد نوجوانوں کو مجاہدین کیلئے کام کرنے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔

وادی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی یہ گرفتاریاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے بڑے آپریشنوں میں سے ایک ہے۔

بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا یہ عمل مقبوضہ وادی میں پیش آنے والے قتل کے حالیہ واقعات کے تناظر میں شروع کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.