بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر کراچی بار ایسوسی ایشن کا یوم سوگ

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے انتقال پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے، ضلعی عدالتوں میں آج کام معطل رہے گا۔

کراچی بار کی جانب سے آج وکلاء کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی بار نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ججز کو عدالتی کارروائیاں معطل رکھنے کی درخواست کی ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ وکلاء کی غیر حاضری پر کوئی سخت فیصلہ جاری نہ کیا جائے۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ٹیکساس میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی، سابق وفاقی وزیر بابر غوری بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے ایصال ثواب کے لیے وکلاء کی جانب سے ساڑھے 12 بجے فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے، وہ کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح ہی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کےایٹمی پروگرام میں محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مرکزی کردار ادا کیا، محسنِ قوم و پاکستان کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

محسنِ پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان آج صبح رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

حکومت کی جانب سے قومی ہیرو کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین اور اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ۔

محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.