hookup Wurtsboro NY the hookup game download hookup Roosevelt New Jersey free messege hookup sites best place for discreet hookups married best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا میں کمی، اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کی شرط ختم

عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی کے بعد اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط ختم کردی گئی اور ملک بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں ریگولر کلاسز شروع ہوگئیں۔

بیشتر اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے اقدامات کئے گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد آج سے ملک بھر میں ہفتے بھر کے لیے اسکول کھل گئے ہیں، اس سے پہلے کورونا ایس او پیز کے مطابق اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں۔

پنجاب بھر میں آج سے تمام تعلیمی اداروں میں ریگولر کلاسز شروع ہوگئی ہیں، (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر) این سی او سی کے فیصلے کے بعد آج سے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تعلیمی ادارے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز تین اضلاع سے رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز کورونا کے ٹیسٹ 34 میں سے صرف 5اضلاع میں کئے گئے،29اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی آج سے اسکولز معمول کے مطابق کھل گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.