best site to hookup with older woman charlotte hookup bars coyote hookup 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

قومی کرکٹر انور علی کی والدہ کے انتقال کی خبر سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں سرفراز احمد نے بتایا کہ ’کرکٹر انور علی کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔‘

سرفراز احمد نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں انور علی اور اُن کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائے آمین۔‘

اُنہوں نے کرکٹر انور علی کی والدہ کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔

سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد انور علی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.