پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید کا ماننا ہے کہ قومی ٹیم کی توقعات کے برعکس پرفارمنس کا براہ راست ذمہ دار وہ خود اور ان کی ٹیم ہو گی۔
جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں سید یحییٰ حسینی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہار اور جیت کو بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے اور کئی سالوں سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے کہ جو بھی چیف سلیکٹر آتا ہے، اس کی ٹیم آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مسلمہ حقیقت تو یہی ہے کہ ٹیم جیت جائے، تو کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے اور اگر خدانخواستہ ٹیم پرفارم نہ کر سکے تو سارا ملبہ سلیکشن کمیٹی کے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے۔
ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اس بات کے لئے ان کی سلیکشن کمیٹی میں شامل اراکین ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر ، کوچ گرانٹ بریڈن برن اور ماہر اعداد وشماریات حسن چیمہ کو ہر طرح کی ذمہ داری لینے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
خیال رہے کہ 70 سالہ ہارون رشید نے 1977 سے 1983 تک پاکستان کے لئے 23 ٹیسٹ اور 12 بین الاقوامی ون ڈے کھیلے ہیں۔
Comments are closed.