بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کا جمعہ سے آغاز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے تیسرے سائیکل کا آغاز جمعہ سے ہو گا۔

برمنگھم میں ایشیز سیریز کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی کا نیا سائیکل شروع ہو گا۔

پاکستان اگلے دو سال میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 14 میچز کھیلے گا۔

پاکستان ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ سے 3 جبکہ ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش سے 2، 2 ٹیسٹ کھیلے گا۔

سابق بھارتی اسٹار بیٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہارنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

اووے سیریز میں پاکستان کے آسٹریلیا سے 3، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے دو دو ٹیسٹ شامل ہیں۔

اگلے سائیکل میں انگلینڈ سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ میچز کھیلے گا، بھارت اور آسٹریلیا 19، 19 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

ہر ٹیم کے حصے میں 3 ہوم اور 3 اووے سیریز ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.