بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

بپرجوائے: کیٹی بندر میں تیز بارش شروع

سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات کے تحت ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں اچانک ایک بار پھر موسم تبدیل ہو گیا اور تیز بارش شروع ہو گئی۔

کیٹی بندر سے متصل گاؤں گلوجاموٹ سے اب تک لوگوں کو نہیں نکلا جا سکا، وہاں کے مکینوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں نقل مکانی کے لیے گاڑیاں نہیں دی گئیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے جوان کیٹی بندر شہر میں پہنچ گئے ، جنہوں نے بند دکانوں کی سرچنگ بھی کی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے ساحل پر سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات نظر آنے لگے، سمندر بپھرنے لگا، لہروں کا سائز بھی بڑھ گیا۔

کیٹی بندر پر سمندر میں شدید طغیانی ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

شہر کے حفاظتی بند پر دباؤ بڑھنے لگا، طوفان کا فاصلہ کیٹی بندر سے 275 کلو میٹر دور رہ گیا، سمندری طوفان کل کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے ساحل پر سمندری طوفان بپرجوائے کے اثرات نظر آنے لگے، سمندر بپھرنے لگا، لہروں کا سائز بھی بڑھ گیا۔

طوفان کے مرکز و اطراف میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.