بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

میئر کراچی انتخاب سے پہلے پی پی اور جماعت اسلامی میں لفظی گولہ باری

کراچی کا میئر کون ہوگا؟ میئر کے انتخاب سے پہلے  پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔

میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان نے انتخاب سے قبل ہی اسے کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایسا انتخاب جس میں لوگوں کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم قرار دیا جائے، جمہوریت اور قانون یہ ہے کہ 193 والے کو حکومت بنانے دی جائے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان ذہنی طور پر میئر بن چکے ہیں، ان کے پاس اکثریت ہی نہیں، پی ٹی آئی والے جماعت اسلامی کی حمایت کیا کریں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 9 مئی کے بعد مرکزی لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ گئے، پھر یہ تو یو سیز چیئرمین ہیں۔

خیال رہے کہ میئر کراچی کیلئے پولنگ کل صبح 11 بجے آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.