بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

ڈیفنس کراچی میں 3 کروڑ کی ڈکیتی، واردات مشکوک قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع درخشاں تھانے کی حدود میں ہونے والی 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات مشکوک قرار دے دی گئی۔

درخشاں تھانے کی پولیس کے مطابق ٹیپو سلطان روڈ پر نجی بینک سے رقم نکالنے والوں نے بخاری کمرشل میں 3 کروڑ روپے کی ڈکیتی کی اطلاع دی۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 کی سحر کمرشل اسٹریٹ پر ڈاکوؤں نے موبائل فونز کے شوروم کو لوٹ لیا۔

پولیس کے روبرو متاثرین کا کہنا تھا کہ ٹیپو سلطان روڈ سے رقم نکال کر ڈیفنس پہنچے تھے کہ 3 مسلح ملزمان گاڑی سے 3 کروڑ 11 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور متاثرین کے بیانات لیے، جن میں تضاد ہے۔ 3 افراد نے بتایا کہ رقم 3 بیگز میں تھی لیکن انہوں نے بیگز کے رنگ مختلف بتائے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ کے مطابق رقم 2 بیگز میں رکھی گئی تھی جبکہ مدعی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے، گاڑی کے شیشے پر ہیلمٹ مار کر اُسے توڑا اور رقم لے گئے۔

باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی۔ بچی کو بالوں سے پکڑا، چُھریوں کے وار کیے، زمین پر گرا دیا اور ٹھوکریں ماری گئیں۔

حکام کے مطابق جن کے ساتھ واردات ہوئی وہ تھرڈ پارٹی ہیں، ان کا کام رقم کی منتقلی ہے، جائے واردات کے قریب میں موجود سیکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ متاثرہ افراد گاڑی سے باہر کھڑے تھے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ واردات مشکوک ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کلفٹن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) درخشاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.