بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

بپرجوائے بھارت سے ٹکرانے والا سب سے شدید سمندری طوفان ثابت ہوسکتا ہے، بھارتی حکام

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ بپرجوائے بھارت سے ٹکرانے والا سب سے شدید  سمندری طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طوفان سے پورا ضلع کچھ متاثر ہوگا۔ ضلع کچھ کے دیہاتوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ 

بھارتی حکام نے مزید کہا کہ ریاست گجرات کے ساحلی علاقوں سے 50 ہزار افراد کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔

گجرات کے ضلع کچھ اور سوراشٹرا میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا، طوفان کے زیر اثر کچھ کے منڈوی ساحل پر تند و تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اونچی لہریں کے باعث ممبئی کے ساحل پر بھی طغیانی ہے۔

پوربندر میں شدید بارش اور تیزہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونےوالے علاقوں سے 47 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرالیا گیا۔

گجرات کے ضلع کچھ کے بھوج ایئرپورٹ پر آج اور کل فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.