بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

فاطمہ سمورا کا فیفا سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی سیکریٹری جنرل فاطمہ سمورا نے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ 

فاطمہ سمورا کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر میں فیفا میں اپنی پوزیشن چھوڑ دوں گی۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے فاطمہ سمورا فیفا کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل تھیں۔

فاطمہ کا کہنا تھا کہ فی الحال فوکس ویمن ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد ہے، اگلے سال سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ فاطمہ سمورا 7 سال تک فیفا سیکریٹری جنرل کے عہدے پر رہیں۔

فاطمہ سمورا کا کہنا تھا کہ خوش ہوں کہ میرے عہد میں فیفا کا امیج بہتر رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.