بدھ 24؍ذیقعد 1444ھ14؍جون 2023ء

وفاق نے این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کردی

وفاقی حکومت نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کردی۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی تعداد 13 ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین خالد اسحاق ہوں گے جبکہ ممبران میں بابر اقبال، نوید شریف، نوید ارشد، رحم علی اوڈھو، رحمت اللّٰہ بلوچ، عالیہ ماجد شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری پاور، ممبر انرجی پلاننگ کمیشن، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی پی پی اے بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.