ٹوکیو اولمپکس میں ایران کے جاوید فروغی نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
ایران کے جاوید فروغی نے دس میٹر ایئر پسٹل میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں سربیا کے دمیر نے ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا۔
Comments are closed.