بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوکاڑہ واقعے کے مقدمے کا ملزم عجب خان گرفتار

اوکاڑہ میں جھولے سے گِر کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کے مقدمے میں نامزد ملزم عجب خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں گزشتہ روز جھولے سے گر کر 6 اور 8  برس کی دو بہنیں موت کے منہ میں چلی گئیں۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اوکاڑہ میں جھولا گِرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دینے والے ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔

 پولیس نےجاں بحق بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ جھولوں کےمالک حاکم علی، اللہ دتہ، عجب خان، اور دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر جاں بحق بچیوں کی تعداد دو ہوگئی۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا اوکاڑہ میں جھولا سے دو بچیوں کے گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.