بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پر 46 ملزمان گرفتار

لاہور میں اجازت کے بغیر کھالیں اکٹھی کرنے والے 46 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور میں بغیر اجازت کھالیں اکٹھی کرنے پر 44 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

لاہور کے علاقے کاہنہ سے 8 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں 2 کم عمر ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری علاقوں میں سری پائے بھوننے پر بھی 25 مقدمات درج کر کے 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا ہے کہ عید کے 3 روز میں پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 25 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں منگل کی رات پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ اسد کھرل نامی شخص کےخلاف درج درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

ساجد کیانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ 3 روز کے دوران ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف 17 مقدمات درج کیئے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.