بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بغیر سرٹیفیکیٹ جھولے لگے تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے اوکاڑہ میں جھولا گِرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دینے والے ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو بچیاں موت کےمنہ میں چلی گئیں۔

اوکاڑہ میں جھولے سے گر کر جاں بحق بچیوں کی تعداد دو ہوگئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ انتظامیہ نے بغیر کوالٹی سرٹیفیکیٹ جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے، اگر سرٹیفیکیٹ تھا تو اتھارٹی کے ذمہ داروں کو پکڑیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.