بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لندن: نواز شریف سے افغان مشیر اور وزیر کی ملاقات

افغان قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے افغان مشیرِ قومی سلامتی اور افغان وزیرِ مملکت نے ملاقات کی ہے۔

یہ بات افغان قومی سلامتی کونسل نے کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

افغان قومی سلامتی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان مشیرِ قومی سلامتی حمد اللّٰہ محب اور وزیرِ مملکت سید سعادت نادری نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.