ٹوکیو اولمپک کی ٹارچ ریلی کی تقریب کورونا وائرس کے باعث معطل کی جاسکتی ہے۔
ٹوکیو اولمپک کمیٹی کا کہناہے کہ شائقین کی زیادہ تعداد کے آنے سے کورونا وائرس بڑھنے کا خطرہ ہے ،اس لیے ٹارچ ریلی معطل کی جاسکتی ہے ۔
آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ شائقین صرف تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں ۔
ٹارچ ریلی کی تقریب 25 مارچ کو شروع ہوگی جس کے بعد وہ پورے جاپان کا سفر کرے گی جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد کو جمع ہونے سے بچانے کے لیے اس تقریب کو لائیو نشر کیا جائے گا۔
گائیڈ لائنز کےمطابق تماشائیوں کے کھانے پینے کی چیزیں لانے پر پابندی ہوگی،صرف پانی کی بوتلیں لانے کی اجازت ہوگی ۔
گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے ٹوکیو المپکس ملتوی کئے گئے جو رواں 23 جولائی سے شروع ہونگے ۔
Comments are closed.