ٹانک کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک محمد عتیق اور نائیک رجب علی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Comments are closed.