برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 70 برس سے زائد عمر کے کسی فرد کورونا وائرس ویکسین نہیں لگی تو وہ فوراً رابطہ کریں۔
آج لندن میں برطانوی ماہر صحت اور سائنس دان سر پیٹرک ویلنس کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کا پروگرام کامیابی سے اہداف کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔ 13 ملین افراد کو ویکسین لگا دینا بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں پابندیوں میں نرمی سے متعلق روڈ میپ دوں گا، امید ہے کہ اپریل تک 9 ترجیحی گروپوں میں شامل افراد کو ویکسین لگادی جائیگی۔
بورس جانسن نے کہا کہ روڈ میپ میں یہ بھی واضح ہوجائےگا کہ ہالیڈے بک کی جاسکتی ہے یا نہیں۔
سر پیٹرک ویلنس نے کہا کہ جنوری کی نسبت کیسز کم ہوئے پھر بھی کیسز کی موجودہ شرح کافی بلند ہے۔
Comments are closed.