بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو: افغان تماشائیوں کی اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغانستان کے تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکیں۔

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ  اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا۔

ویڈیو میں افغانستان کے شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداحوں کے اوپر کرسیاں پھینکتے اور اسے توڑتے نظر آرہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

میچ کے دوران آصف علی اور افغان بولر فرید احمد کے درمیان گرما گرمی بھی ہوگئی تھی تاہم نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.