وہاڑی 9-11 ڈبلیو بی میں ایک شخص نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون تیزاب سے جھلس گئی جبکہ متاثرہ خاتون کے پاس سے گزرنے والے دو بچے بھی تیزاب کی زد میں آ گئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزم خاتون سے شادی کا خواہشمند تھا، متاثرہ خاتون کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے تیزاب پھینکا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شہریوں نے ملزم کو تشدد کر کے زخمی کر دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.