بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ون ڈے رینکنگ: بابر کی بیٹرز اور بولٹ کی بولرز میں پہلی پوزیشن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے امام الحق کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سات درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا چوتھا اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.