بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامشورو بم دھماکا، 2 ملزمان گرفتار

جامشورو بم دھماکے کی تفتیش کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سی ٹی ڈی حیدرآباد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم شاہد اور سہولت کار سنگھار برفت کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل اور آئی ای ڈی برآمد ہوئی ہے۔

ملزم شاہد نے سی ٹی ڈی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ 31 جولائی کو اللّٰہ بخش کھوکھر نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ہوا بیگ میرے گھر پر رکھوایا تھا۔

سندھ کے ضلع جامشورو کے تعلقہ کوٹری میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا ہے جس میں بم نصب کرنے والا ہی مارا گیا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ اللّٰہ بخش کھوکھر اور میں نے 2 اگست کو گھر پر بیٹھ کر آئی ای ڈی بنائی جو 4 اگست کی شب استعمال کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان 4 اگست کو موٹر سائیکل پر ڈی سی آفس جامشورو پہنچے، نشانہ پہلے سے ریکی کی گئی ایک گاڑی تھی لیکن غفلت کے باعث دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مذکورہ دھماکے میں 1 ملزم اللّٰہ بخش مارا گیا، سہولت کار سائیں بخش برفت عرف سنگھار کو دھماکا خیز مواد اسی ملزم اللّٰہ بخش کھوکھر نے فراہم کیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ بخش کھوکھر کالعدم تنظیم ایس آر اے کا تربیت یافتہ کارکن اور متعدد ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.