بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ کے جنازے کے دوران معمول کی پروازیں روک دی جائیں گی

ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کے جنازے کے جلوس کے دوران سینٹرل لندن کی ہوائی حدود سے پروازیں نہیں گزریں گی۔

ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ جنازے کے وقت خاموشی یقینی بنانے کیلئے پروازوں کو روکا جائےگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملکہ کے سوگ کے احترام میں ہیتھرو ایئر پورٹ کے آپریشن میں مناسب تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ترجمان ہیتھرو ایئرپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 1:50 سے 3:40 تک پروازیں روکی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.