بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران کا فتنہ چل نکلا تو خونریزی ہوگی، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران کا فتنہ چل نکلا تو خونریزی ہوگی، وہ اداروں کو للکار رہا ہے، ادارے نوٹس لیں۔

جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، اقتدار کیلئے اِس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلا سیاستدان ہے جو دین کواستعمال کر رہا ہے، وہ پاکستان کے عوام کو مذہب سے دور لے جانا چاہتا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کو دین سے دور سیکولر لبرل ازم کی طرف لے جا رہا ہے، کیا ہم نے اس دن کے لیے قربانیاں دیں تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ شریعت کورٹ عمران خان کی غیر اسلامی باتوں کا نوٹس لے، اسلام کی اساس اور تشخص پر حملہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور جید علماء اس سارے معاملے کا نوٹس لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.