بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں کوئی ترامیم نہیں کی گئیں، نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کہا کہ ابھی تک نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں کوئی ترامیم نہیں کی گئیں، ریگولیشنز میں ترامیم سے متعلق آرا مانگی ہیں۔

ترجمان نے کہا نیٹ میٹرنگ صارفین کی پیداواری لاگت تقریبا

نیپرا کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کے تحت خود بجلی استعمال پر صارف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نیٹ میٹرنگ سے متعلق مجوزہ ترامیم اضافی بجلی پر لاگو کرنے سے متعلق ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا حکومت کے سولر انرجی کے فروغ سے متعلق اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے، نیٹ میٹرنگ سے متعلق عوامی آرا کو خوش آمدید کہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.