بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشتگردوں میں اکرام اللّٰہ، مرسلا خان، ارشاد اور ایک نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔ تین دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغان بارڈر کی طرف فرار ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔

دوسری جانب پشاور زنگلی میں شرپسندوں نے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.