بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: 8 سالہ بچی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں 8 سال کی بچی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

نصیرآباد کے علاقوں مگسی، شاخ بابا کوٹ، لہڑی، منجھو شوری اور کوٹ پلیانی میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نصیر آباد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہ ہو سکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی میں بچے ملیریا سمیت دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

محکمۂ صحت و غیر سرکاری تنظیمیں بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  آج میڈیکل کیمپ لگائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.