جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

وفاقی کابینہ کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں مالی سال 24-2023 کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) سے معاہدے کے لیے ہماری ٹیکنیکل ٹیم نے کام مکمل کرلیا ہے۔

اس دوران وفاقی کابینہ نے 16 مئی کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے دوران اجلاس عام آدمی کو ریلیف دینے کےلیے بجٹ تجاویز بھی مانگ لیں۔

کابینہ اجلاس میں وزارت داخلہ نے روڈ ٹو مکہ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے حجاج کرام کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کو اہم سنگ میل قرار دیا۔

اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.