جمعہ 5؍ذیقعد 1444ھ26؍مئی 2023ء

میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی، یاسمین راشد

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں میڈیا سے گفتگو ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ رہوں گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا آج تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے۔

گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے  کیا تھا۔

عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.