وفاقی وزیر خسرو بختیار کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ کون سا قانون کہتا ہے کہ وفاقی وزیر پر انکوائری شروع ہو جائے تو اسے عہدے سے مستفی ہونا چاہئے؟
دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن اگر فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم بھی مستعفی ہو جائیں؟
جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار سے کہا آپ کہتے ہیں خسرو بختیار وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ شوگر ملز کے مالک بھی ہیں جبکہ شوگر ملز پر نیب انکوائری چل رہی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نیب قانون یا آئین کے حوالے سے یہ بات ثابت کردیں کہ وفاقی وزیر کا انکوائری کی صورت میں مستعفی ہونا ضروری ہے۔
Comments are closed.